جمعیت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

08:57 AM, 26 May, 2018

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

 مزید پڑھیں: اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
 

جے یو آئی (ف) 27 مئی کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی جس کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں