جگر کے علاج کیلئے مفید ترین جوس متعارف

جگر کے علاج کیلئے مفید ترین جوس متعارف
کیپشن: image by face book

نیویارک:اگر آپ کو جگر کے مسائل کا سامنا ہے یا وہ زہریلے مواد سے بھرا پڑا ہے تو آج ہم آپ کو انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے جو آپ کے جگرکو زہریلے مواد سے پاک کردے گا۔

اجزاء:

جارتین لیٹر پانی کے لئے

700گرام چقندر:

دو چمچ آٹا:

200گرام چینی:

100گرام کشمش:

بنانے کا طریقہ:

چقندر کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور انہیں جار میں ڈال دیں۔اب اس جار میں کشمش،دو چمچ آٹااور 200گرام چینی ڈال دیں،اب جار میں گرم پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔اب اس جار کو کسی ایسے کپڑے سے ڈھانپیں کہ ہوابآسانی جار میں پھر سکے۔

اب اس جار کو کسی گرم جگہ پر سات دن کے لئے چھوڑ دیں۔آپ چاہیں تو دن میں دو بار جار کو ہلا کریکجا کرسکتے ہیں،ساتویں دن مشروب کو چھان لیں اور روزانہ تین سے چار چمچ ہر کھانے سے قبل استعمال کریں۔بچے ہوئے مشروب کو فریج میں رکھیں۔

اسے پینے کے بعد تین ماہ کی بریک لیں اور دوبارہ یہ نسخہ دہرائیں۔