روس اور ایران کے درمیان ایٹمی سیفٹی سسٹم پر باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا‎

11:42 PM, 26 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو:  روس اور ایران کے درمیان ایٹمی سیفٹی سسٹم پر باہمی تعاون کی سطح بڑھائے جانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

ایران کے قومی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایران کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے مرکز کے سربراہ حجت اللہ صالحی کی روس کے ایٹمی سیفٹی سسٹم کے مرکز کے سربراہ الیکسی آلیشین سے ملاقات میں دو ایٹمی مراکز کی سیفٹی کے 25 سالہ تعاون بڑھائے جانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حجت اللہ صالحی اور الیکسی آلیشین نے اس ملاقات میں ایران میں نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر شروع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیگر ایٹمی تنصیبات اور بجلی گھروں کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور روس بوشہر میں دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر، بھاری پانی کی خریداری، اسٹیبل آئیزوٹوپ کی پیداوار اور ایٹمی صنعت کے میدان میں تعاون کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں