ٹو ئٹر چھوڑنے پر انوپم کھیر کا سونو نگم کو حیران کن مشورہ

ممبئی : بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹر چھوڑنے والے گلوکار سونو نگم کو بالی ووڈ سٹار انوپم کھیر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ لوگوں کی منفی باتوں سے متاثر نہیں ہوں۔

10:13 PM, 26 May, 2017

ممبئی : بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹر چھوڑنے والے گلوکار سونو نگم کو بالی ووڈ سٹار انوپم کھیر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ لوگوں کی منفی باتوں سے متاثر نہیں ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکارکا کہنا تھا کہ ”پیارے سونو! تم نے اپنی شناخت خود بنائی ہے، تم بہادر ہو، متاثر کن ہو، کامیاب انسان ہو اور ایک سپاہی ہو، دوسروں کی منفی سے خود کو متاثر مت ہونے دو۔خیال رہے خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد ابھیجیت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے خلاف سونو نے بھی ٹوئٹر کو الوداع کہہ دیا۔

مزیدخبریں