سعودی عرب کی عدالت نے القطیف کے 14 شیعہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا‎

09:21 PM, 26 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ریاض: لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے القطیف سے تعلق رکھنے والے چودہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت سنائی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق القطیف کے شیعہ مسلم نوجوانوں کو یہ سزا دو ہزار گیارہ کے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریاض کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ان شیعہ مسلم نوجوانوں کو اپنے دفاع کے لئے وکیل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف میں شیعہ مسلمان کئی سال سے اپنے بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی بحالی کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں