فرح خان کا دوبارہ کنگ خان کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

08:20 PM, 26 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان سے جب آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 2 فلموں کی کہانی پر کام کر رہی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دونوں میں ہی کنگ خان کو کاسٹ کریں گی۔فرح خان نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ شا ہ رخ خان کو ہی کاسٹ کیا ہے جب کہ وہ فلمیں بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب رہیں۔

مزیدخبریں