برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میلہ آئندہ ہفتے سلطنت برطانیہ میں سج رہا ہے ، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنے پہلے مقابلے میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔ جہاں اس مقابلے کیلئے پوری ٹیم پر عزم ہے تو وہی قومی ٹیم کے کپتان سرفرار احمد نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کرنا چاہتے ہیں،گراونڈ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کا میچ جیتیں کیونکہ قوم کی خواہش ہے کہ ٹیم لڑتی ہوئی دکھائی دے،ہم قو م کی خواہش کو مدنظررکھتے ہوئے کوشش کریں گے کہ گراونڈ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور عید سے پہلے قوم کو عید کا تحفہ دیں۔
سرفراز احمد بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلئے پر عزم
برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میلہ آئندہ ہفتے سلطنت برطانیہ میں سج رہا ہے ، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنے پہلے مقابلے میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔ جہاں اس مقابلے کیلئے پوری ٹیم پر عزم ہے تو وہی قومی ٹیم کے کپتان سرفرار احمد نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کرنا چاہتے ہیں،گراونڈ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
08:02 PM, 26 May, 2017