ڈنمارک: چاکلیٹ کھانے کے شوقین افرادکیلئے اچھی خبر آگئی۔ سائنسدانوں نے چاکلیٹ کو دل کی دھڑکن کیلئے فائدے مند قرار دیدیا۔
ڈنمارک میں ہونیوالی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے دل کی بے ترتیب کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے ، سائنسدانوں کی جانب سے یہ تحقیق 55 ہزار افراد پر کی گئی اور کہا گیا کہ اگر ہفتے میں 2 سے 3 اونس چاکلیٹ کھائی جائے تو اس سے آٹریئل فلبریشن ( اے فب) کا خطرہ 20 فیصد کم ہوجاتا ہے، یہ تحقیق ڈاکٹر ایلزبتھ موستووسکی نے کی جو ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ ہیں۔آٹریئل فلبریشن میں دل کے اوپری خانے کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے جسے ایٹریا کہتے ہیں اور ان میں خون کا بہاو¿ متاثر ہوتا ہے، اس کے مریضوں میں فالج کا خطرہ 5 گنا ذیادہ بڑھ جاتا ہے اور موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے تحقیق کے لیے 1993 سے 1997 تک 55 ہزار افراد کا جائزہ لیا اور ان میں بی ایم ا?ئی یعنی باڈی ماس انڈیکس، کولیسٹرول، اور بلڈ پریشر کو نوٹ کیا۔ ان میں سے 3346 افراد اے فِب کے شکار تھے جن پر ساڑھے تیرہ برس تک غور کیا گیا۔ان میں سے جن لوگوں نے ہفتے میں ایک سے تین اونس چاکلیٹ کھائی ان میں اے فب کا خطرہ 10 فیصد کم ہوگیا جب کہ جہنوں نے دو سے چھ اونس فی ہفتہ چاکلیٹ کھائی ان میں اے فب کی کیفیت 20 فی صد تک کم نوٹ کی گئی۔ اس سے ثابت ہوا کہ درمیانے درجے کی چاکلیٹ کھانے سے دل کی بہتر حفاظت کی جاسکتی ہے لیکن اس چاکلیٹ میں کوکو کی مقدارزیادہ ہونی چاہئے۔
چاکلیٹ کے ذریعے دل کی بہتر حفاظت ممکن
ڈنمارک: چاکلیٹ کھانے کے شوقین افرادکیلئے اچھی خبر آگئی۔ سائنسدانوں نے چاکلیٹ کو دل کی دھڑکن کیلئے فائدے مند قرار دیدیا۔
07:03 PM, 26 May, 2017