مصر میں مسلح افراد کا عیسائیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ‘ 24 افراد قتل

06:45 PM, 26 May, 2017

نیوویب ڈیسک

قاہرہ:  مصر میں مسلح افراد نے عیسائیوں کو لے جانے والی ایک بس پر حملہ کرکے کم از کم 24 افراد کو قتل کردیا۔

مصر کی سرکاری میڈیا اور وزارت صحت کے مطابق نقاب پوش مسلح افراد نے مصر کے جنوبی صوبے المِنیا میں ایک بس پر حملہ کر کے کم از کم 24افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ 27 افراد شدید زخمی ہوئے۔

مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس پر قبطی مسیحی سوار تھے اور فائرنگ سے کم از کم 24 انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ مسیحی زائرین کا قافلہ دو بسوں پر مشتمل تھا۔یہ حملے دسمبر اور اپریل سے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستگی رکھنے والے ایک گروپ نے قبول کی تھی۔

مزیدخبریں