اللہ تعالی بے جااڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا , بجٹ تقریر سے قبل آیت کریمہ کی تلاوت کی گئی

اللہ تعالی بے جااڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا , بجٹ تقریر سے قبل آیت کریمہ کی تلاوت کی گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر سے قبل آیت کریمہ تلاوت کی گئیں آیات کریمہ کا اردوترجمہ اللہ تعالی کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے اور اللہ ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو بعض باتوں میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ا ور بعض باتوں میں نہیں ملتے جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھائواور جس دن پھل توڑواور کھیتی کاٹوتو اللہ تعالی کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بے جانہ اڑانا کیونکہ اللہ تعالی بے جااڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور چار پائیوں میں بوجھ اٹھانے والے یعنی بڑے بڑے بھی پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے بھی یقنی چھوٹے چھوٹے بس اللہ تعالی کا دیا ہوا رزق کھائواور شیطان کے قدموں پر نہ چلو وہ تمھاراصحیح دشمن ہے ۔