ہائیکورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اسکائپ کا استعمال شروع

لاہور: فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زبردست منصوبے کے تحت کام شروع کر دیا۔ ہائیکورٹ نے اسکائپ کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کا آغاز کیا۔

06:23 PM, 26 May, 2017

لاہور: فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زبردست منصوبے کے تحت کام شروع کر دیا۔ ہائیکورٹ نے اسکائپ کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کیا ، وکلا نے بھی منصوبے کو سستے انصاف کی فراہمی کا ذریعہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسکائپ کے ذریعے مقدمات کی سماعت تیزی سے ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریفارمز کا آئی ٹی سے گہرا تعلق ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانے طریقوں سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔ نئی نئی چیزوں سے لوگوں کے لیے ا?سانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ باقی شہروں میں بھی یہ سسٹم شروع ہونا چاہیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز ریفارمز کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

?

مزیدخبریں