پارلیمانی روایات سے ہٹ کر خورشید شاہ کو بجٹ تقریر روک کر خطاب کا موقع

06:02 PM, 26 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی مداخلت پر سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی روایات سے ہٹ کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر روک کر خطاب کرنے کا موقع دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو سید خورشید شاہ نے کسانوں کے جلوس پر ڈی چوک پر پولیس کے تشدد کا معاملہ اتھانا چاہا  کہ سپیکر نے پہلے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ ایجنڈے اور پارلیمانی روایات کے مطابق صرف وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر ہو گی تاہم وزیر خزانہ نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کو خطاب کرنے کا موقع دیا جائے جس پر سپیکر نے خورشید شاہ کو خطاب کرنے کا موقع دیا۔

 اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے معاملے پر بات کی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بے قصور کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں