ہنڈ ا موٹر سائیکل کے جعلی سپیئر پارٹس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

03:44 PM, 26 May, 2017

فیصل آباد: ایف آئی اے فیصل آباد کے سپیشل سیل نے شہر میں جعلی پرزہ جات پیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے فیصل آباد کے مختلف تجارتی مراکز پر اٹلس ہنڈا کے جعلی پرزہ جات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں جعلی پرزوں کی بڑی تعداد پکڑ لی ۔
ایف آئی اے کو خفیہ ذرائع سے خبر ملی تھی کی جناح کالونی میں جعلی پرزو جات کا دھندہ ہو رہاہے ۔ اور ایساکاروبار کرنے والوں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ۔ ایف آئی اے کے خصوصی سیل نے گزشتہ روز کسی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے متعد ددکانوں اور گوداموں سے جعلی پرزہ جات ضبط کر لیئے ۔

مزیدخبریں