کراچی: سندھ پروفیسر اور لیکچرر اسوسی ایشن نے گزشتہ روز امتحانات کے بائیکاٹ کاا علان کیا تھا۔ آج فرسٹ ایئر آرٹس گروپ کے انگریزی کا پرچہ دینے جب طلباء امتحان سینٹرز پہنچے تو بیشتر سینٹرز سنسان پڑے تھے۔ گلشن اقبال کالج، جامعہ ملیہ کالج اور سعود آباد کالج میں پرچے تاخیر سے شروع ہوئے۔
سپیریئر کالج شاہ فیصل میں اساتذہ نے امتحان کا بائیکاٹ کیا تاہم پولیس کی نفری پہنچنے کے بعد پیپر وقت پر شروع ہو گیا۔
میڈيا پر خبریں آنے کےبعد وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب بھی متحرک ہوئے۔ انہوں نے گلشن اقبال کالج کا دورہ کیا اور سپلا اساتذہ سے مذاکرات کر کے بائیکاٹ ختم کروایا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امتحانات میں نقل نا قابل برداشت ہے۔ نقل کرانے میں جو بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ کی تنظیم سپلا کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے 13 اساتذہ پر نقل کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔
اساتذہ کے نام سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ جب کہ پرچے آوٹ ہونا چیرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نا اہلی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں