نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر نیوزی لینڈ فاسٹ باﺅلر کو سخت سزا سنادی گئی

03:00 PM, 26 May, 2017

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ فاسٹ باﺅلنگ آل راﺅنڈر ڈگ بریسویل کو گزشتہ 10 برسوں کے دوران تیسری مرتبہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں ایک سال تک گاڑی چلانے پر پابندی لگا دی، اس کے علاوہ فاسٹ باﺅلر کو 100 گھنٹوں تک مفت سماجی خدمات سر انجام دینے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ ہیسٹنگز ڈسٹرکٹ کونسل میں بریسویل پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ رواں سال 18 مارچ کو پولیس نے ہیسٹنگز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بریسویل کو پکڑا تھا۔ جمعرات کو عدالت نے گزشتہ دس برسوں کے دوران تیسری مرتبہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بریسویل کو ایک سال تک گاڑی چلانے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں سو گھنٹوں تک مفت سماجی خدمات سر انجام دینے کی بھی سزا سنائی ہے۔ بریسویل اس سے قبل 2008ءاور 2010ءمیں بھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ نے بریسویل کے خلاف مزید کارروائی کرنے اور کوئی اضافی پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں