ممبئی : فلم ”فنا “ کو ریلز ہوئے آج گیارہ سال ہو چکے ہیں ۔ اس فلم سے جڑی کچھ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے فلم میکر کونال کوہلی کا کہناہے کہ اس نے اس فلم کے لیے سب سے پہلے عامر خان کو چنا کیونکہ اس کے حساب سے اس سے بہتر کوئی ہو نہیں سکتاتھا۔
عامر خان کی ہاں کے بعد جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اس کے مدمقابل کون سی ہیروئن ہونی چاہیئے تو ان کا کہناتھا کہ کہ میرے مد مقابل تین ہیرﺅینوں میں سے کوئی لے لو ۔ جب میں نے پوچھا کہ وہ کون کون ہیں ۔
عامر خان کا جواب سننے والا تھا ” وہ ہیروئین کاجل ، کاجل اور بس کاجل ہے ۔تاہم وہ اس وقت کسی اور فلم میں کام کرنے جارہی تھی ۔ میرا خیال تھا کہ اس کو کاسٹ کرنے کے سوال پر وہ جواب دے دی گی تاہم اس نے ”فنا“ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔
اسطرح عامر کے کاجل کو اس رول کےلیے پسند کرنے پر ہمیں بھی خوشی ہوئی کیونکہ اس فلم نے کافی بزنس کیا اور فلم انڈسٹری میں الگ پہچان بنائی ۔
کاجل کو فلم ”فنا “ میں کیوں کاسٹ کیا گیا
01:52 PM, 26 May, 2017