فلم ”باہو بلی2“ کے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے،سلمان خان

01:17 PM, 26 May, 2017

ممبئی:بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ”باہو بلی2“ کے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔یہ قسمت کی بات ہوتی ہے کہ کون سی فلم کتنا بزنس کرتی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے 10جولائی2015میں جب فلم ”باہو بلی “ ریلیز ہوئی تو اس سے ایک ہفتہ پہلے سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان “ ریلیز ہوئی تھی اور اسی طرح اب جب 28اپریل کو”باہو بلی2“ ریلیز ہوئی اور اس نے دنیا بھر سے 1500کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے اور اس بار ان کی فلم ”ٹیوب لائٹ “ ریلیز ہونے والی ہے اس لئے انہیں اس بارے میں کوئی پریشانی نہیں کہ کہ ان کی فلم کتنا بزنس کرتی ہے ۔

فلم ”ٹیوب لائٹ “ کے ہدایتکار کبیر خان ہیں ۔فلم کی کہانی بھارت اور چین کے مابین ہونے والی 1962 کی تاریخی جنگ پر مبنی ہے ۔فلم رواں سال عید پر ریلیز ہو گی ۔

مزیدخبریں