میرپور:ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے ممتاز ٹی وی اینکر ڈاکٹر معید پیرزادہ کی والدہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا مجرم کو مجموعی طور پر 25 سال قید ، دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزات سنا دی ۔
فصیلات کے مطابق مجرم تنویر بھٹی نے مارچ 2013 میں آزاد کشمیر کے ممتاز معالج ڈاکٹر غلام محی الدین پیرزادہ کی اہلیہ بیگم نجمہ پیرزادہ کو انسولین کی زیادہ مقدار آبجیکٹ کرنے کے بعد منہ پر تکیہ رکھ کر سانس روک دیا تھا اور بیگم نجمہ پیرزادہ گھر میں ہی انتقال کر گئی تھیں بعد از تدفین شک گزرنے پر ڈاکٹر معید پیرزادہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج ہوگیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی ہوئی جبکہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کی ملزم کے خلاف سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت جاری رہی۔
تقریبا 4 سال بعد جمعہ کے روز عدالت نے فیصلہ سنایا سیشن کورٹ سیشن جج سردار اختر حسین اور ضلع قاضی ظفیر احمد عباسی پر مشتمل تھی عدالت میں مجرم کی جانب سے عبدالحمید ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی طرف سے چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ اور پبلک پراسیکیوٹر محمد اویس بھٹی ایڈووکیٹ نے پیروی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم تنویر بھٹی کو فیصلہ کی مصدقہ کاپی بھی فراہم کر دی۔