شاہ سلمان ایک دانا لیڈر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

12:31 PM, 26 May, 2017

برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دانا لیڈر قرار دیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شاہ سلمان ایک دانا لیڈر ہیں جو کامیابیوں کے حصول کے لیے ہمہ وقت جدو جہد کرتے ہیں۔

برسلز میں ’نیٹو‘ کی قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانچسٹر جیسے خونی واقعات اب نہیں ہونے چاہئیں۔ مانچسٹر کے واقعے نے ثابت کیا ہے کہ برائی کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

انہوں نے نیٹو قیادت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے لہذا ہمیں دنیا میں دائمی امن کے لیے دہشت گردی کو ہرصورت میں شکست دینا ہوگی۔

مزیدخبریں