مانچسٹر:مانچسٹر حملے کے ملزم سلمان عبیدی کے گھر سے برطانوی پولیس نے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مانچسٹر حملے کے بعد پولیس کی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاررائیاں جاری ہیں۔
وگن میں مشکوک پارسل کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا۔علاقے کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مانچسٹر حملے سے بتایا جارہا ہے۔برطانوی میڈیا نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں مانچسٹر ارینا میں دھماکہ کرنے والا سلمان عبیدی اپنے گھر سے کچے کے ڈبے باہر لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مانچسٹر حملے کے بعد برطانیہ بھر میں سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔لندن میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ریلوے اسٹیشنز،شاپنگ مال سمیت دیگر پبلک اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی مختلف مقامات کی تلاشی جاری ہے۔