ایتھنز: یورپی میڈیا کے مطابق بم دھماکا دارالحکومت ایتھنز میں سابق وزیراعظم کی کار میں ہوا۔ لوکاس پاپا ڈیموس کے ساتھ دیگر دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔ یونان کے سابق وزیراعظم کو چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے ہیں۔ زخمی ڈرائیور نے وزیراعظم اور دوسرے شخص کو اسپتال پہنچایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ پاپا ڈیموس یونان کے نگران وزیراعظم اور یورپین سینٹرل بینک کے وائس پرازیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
یونان کے موجودہ وزیراعظم ایلکیسز جو کہ برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے نے سابق وزیراعظم پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں حکام کی جانب سے لمحہ با لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں