پشاور:ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جامع مسجد قاسم علی خان کے خطیب رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے متحرک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام الناس کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ترغیب دلائیں تا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت مطہرہ کا اہتمام ہو سکے شب التماس ۹۲ شعبان المعظم بروز جمعتہ المبارک بتاریخ26مئی کو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حسب سابق علماء پشاور کا نمائندہ اجلاس بسلسلہ رؤیت ہلال رمضان المبارک ۸۳۴۱ ہجری بروز جمعتہ المبارک بتاریخ26مئی بعد از نماز مغرب جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہو گا۔ چاند دیکھ لینے والے حضرات شہادت کے فریضہ سے سبکدوش ہو نے کیلئے بر وقت اپنے علاقے کے عالم دین کے ہمراہ تشریف لائیں ، انہوں نے علماء کرام وخطباء عظام سے التماس کی کہ وہ اپنی تشریف آوری کو یقینی بنائیں ۔