نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے سےمتعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے،چینی سائنسدان

11:20 AM, 26 May, 2017

شنگھائی: چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔

شنگھائی یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد ملاکر استعمال کیا جائے تونزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ ماہرین کے مطابق لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیاءجیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی جس سے انسان معدے کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملانیم گرم پانی پینا چاہیئے یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا اور وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔

مزیدخبریں