عمدہ کارکردگی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرﺅنگا، عامر

10:00 AM, 26 May, 2017

لندن: پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت سے انکے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی تمام تر توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکو بھارت کے خلاف میچ کے لئے بے تابی سے انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کو شکست دینگے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کے خلاف سیریز کا فائدہ انکو چیمپئنز ٹرافی میں ضرور ہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلی بار اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر نئی تاریخ بھی رقم کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے ہر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح کے لئے سر توڑ کوشش کرﺅنگا۔

مزیدخبریں