ٹرمپ کی پوپ فرانسس کے ساتھ عجیب وغریب حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

08:37 AM, 26 May, 2017

روم: امریکی صدر جب سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوئے ہیں انہیں کسی نا کسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔مگر جب سے وہ عرب ممالک کے دورے پر نکلے ہیں ان کی عجیب و غریب حرکات نےامریکی قوم کا سر شرم سے جھکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔پہلے اپنی بیوی کا ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو بین الاقوامی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی مگر اب نئی خبر نے پوری دنیا میں ٹرمپ کی اصلیت دکھا دی ہے اور اس بار کوئی اور نہیں ویڈیو میں ٹرمپ اور  عیسائیوں کا روحانی پیشوا ہے ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اہلیہ کے بعد کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے بھی نفرت کا سامنا ،امریکی صدر کی غیرسنجیدہ حرکت پر پوپ نے غصے میں آکر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا ،امریکی سرکاری ٹی وی نے ویڈیو جاری کرکے پول کھول دیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔امریکی ٹی وی سی این این کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ کھڑے ہیں اور باتوں کے دوران وہ پوپ کے ہاتھ کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر پوپ غصے میں آگئے اور انھوںنے امریکی صدر کا ہاتھ جھٹک دیا۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے تو طیارے سے اترتے ہوئے انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے انکا ہاتھ جھٹک دیا تھا جبکہ اس سے قبل اسرائیل میں بھی امریکی خاتون اول نے ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا تھا جس پر انھیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں