اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو ملا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے پر مستحکم ہے۔
دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پر ہے، چین ایشیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے، اور پاکستان عالمی سطح پر 49 ویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مرکزی بینکوں نے 2024 میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا ہے