کوئٹہ:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل سے کوئٹہ سے ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
جعفر ایکسپریس کل پشاور سے روانہ ہو کر پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، جبکہ بولان میل ہفتے میں سات دن چلے گی۔
عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو روانہ ہو گی جس میں عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔