لاہور:پنجاب میں شیر، چیتا اور تیندوا رکھنے والوں کو 30 دن میں اپنے جانوروں کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وائلڈ لائف پنجاب نے اس کے لیے "پاس ایپ" متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے افراد اپنی معلومات فراہم کریں گے۔
اس اقدام کا مقصد بڑی بلیوں کی غیر قانونی تجارت کو روکنا اور پبلک سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔