وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ کے دوران خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ کے دوران خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کی خریداری کے دوران خواتین کے تحفظ کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین اور فیملیز کے تحفظ کے لیے بازاروں میں خصوصی لیڈی پولیس سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبے بھر میں خواتین پولیس سکواڈ کی گشت شروع ہو چکی ہے۔ یہ سکواڈ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی طور پر بازاروں اور مارکیٹوں میں گشت کریں گے۔ ان میں پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل پر سوار ٹیمیں شامل ہیں جو بازاروں میں نگرانی کریں گی۔

لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چینیوٹ، بورے والا، وہاڑی، خانیوال اور دیگر شہروں میں بڑے تجارتی مراکز میں خواتین کے تحفظ کے لیے گشت شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں، ڈولفن پولیس کا خصوصی سکواڈ مارکیٹوں اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کے تحفظ اور معاونت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور میں 65 بڑے تجارتی مراکز پر ڈولفن پولیس کے کوئیک رسپانس سائیکل سکواڈ کی پٹرولنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈولفن بائی سکواڈ اور پیٹرولنگ یونٹ بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں موجود رہیں گے۔ لاہور بھر میں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار خصوصی سکواڈ ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ یہ سکواڈ افطار کے بعد مارکیٹوں کے بند ہونے تک گشت کرے گا۔

مصنف کے بارے میں