پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا

10:21 AM, 26 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ویلنگٹن کے سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے لیے قومی ٹیم نے گزشتہ روز بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں حصہ لیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ آج 11:15 بجے شروع ہوگا۔ پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور وہ اس میچ میں سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔                                                                                                      

مزیدخبریں