ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں: مصدق ملک 

11:16 PM, 26 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔
ان  کا کہنا تھاکہ ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔انہوں نے کہا کہ  اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر 
امریکی  پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

مزیدخبریں