نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے سکینڈل کی تحقیقات مکمل ،27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق

نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے سکینڈل کی تحقیقات مکمل ،27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق

اسلام آباد :نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے سکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک سکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ہے اور یہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے جس پر وزارت داخلہ میں غور جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک سکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا،  نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔ رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ۔

مصنف کے بارے میں