31 مارچ تک  بارشیں متوقع  ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

  31 مارچ تک  بارشیں متوقع  ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے  پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو متوقع بارشوں کے بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج سے 31 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ اتھارٹیز بھی ہمہ وقت چوکس رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں