میری لینڈ : بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے پل ٹوٹ گیا۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے 3 کلوم میٹر طویل پُل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا۔ بالٹی مور میں فرانسس سکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ پانی میں گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گر گئیں تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں اطراف سے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔میئر بالٹی مور کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔