لاہور:پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی۔ اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پرویز الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آر او نے پرویز الہٰی کے پی پی 32 سے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔