"بل  سے نجات  روشنی  کے ساتھ"،وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف  کا 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان  کیا ہے۔ وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ" کے انقلابی پروگرام کا آغاز کیاگیاہے۔
  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔اس میں  سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی۔
وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے۔ ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت  کی ہے۔گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ۔ 

مصنف کے بارے میں