قیادت سے اختلافات ؟ مریم نواز اور نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے دوران رانا ثناء اللہ کو کسی تقریب میں نہیں بلایا گیا

قیادت سے اختلافات ؟ مریم نواز اور نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے دوران رانا ثناء اللہ کو کسی تقریب میں نہیں بلایا گیا

فیصل آباد: کیا سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو بھی پارٹی قیادت نے سائیڈلائن کردیا ہے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کے موقع پر کسی میٹنگ میں رانا ثناء اللہ کو دعوت نہیں دی گئی۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ اور ان کے داماد احمد شہریار وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ گزشتہ روز مریم نواز شریف اور نواز شریف مقبول ٹاؤن میں دو مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیلئے پہنچیں تو یہ علاقہ رانا ثناء اللہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں شامل ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے آصف اشفاق کا گھر بھی رانا احمد شہریار کے صوبائی حلقہ میں شامل ہے مگر دونوں مواقع پر رانا ثنا اور احمد شہریار موجود غائب تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد کا دورہ  کیا اور رانا ثنا اور ان کے داماد کسی تقریب میں نظر نہیں آئے۔دونوں رہنماؤں کے تقریبات میں آنے پر افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ رانا ثناء اللہ اور ان کے داماد کو سائڈ لائن کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل فیصل آباد ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی بلائی گئی پارٹی میٹنگ میں بھی رانا ثنا اللہ موجود نہیں تھے۔