خیبر پختونخوا میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز قائم کرنےکا فیصلہ

12:56 PM, 26 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سنٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹربنانے اور انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان سینٹرز کے قیام کے لیے فنڈز ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے۔ جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔

مزیدخبریں