ایچیسن کالج اشرافیہ کا ادارہ ہے جس نے نالائق لوگ پیدا کیے ہیں: سینئر صحافی

ایچیسن کالج اشرافیہ کا ادارہ ہے جس نے نالائق لوگ پیدا کیے ہیں: سینئر صحافی

اسلام آباد: سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا ہے کہ ایچیسن کالج کو چیفس کالج کہا جاتا تھا اور انگریزوں نے ان لوگوں کی اولادوں کے لیے بنایا تھا جن کو پہلے انہوں نے مسخر کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے نصرت جاوید نے کہا کہ ایچیسن کالج اشرافیہ کا ادارہ ہے جس نے زیادہ تر نالائق پیدا کیے ہیں۔ احد چیمہ کے بچوں کی فیس کے معاملے پر قواعد و ضوابط کو فالو کرنا چاہیے تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کاکڑ صاحب شہباز شریف سے زیادہ ذہین و فطین نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انکا کوئی ایک فیصلہ بتائیں جو انہوں نے کرکے واپس لیا ہو۔ شہباز شریف سے متعلق یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ یہ ایک ایسا وزیراعظم ہے جو سمری پہ دستخط کر دیتا ہے اور پھر فیصلہ واپس لے لیتا ہے۔ 

نصرت جاوید نے کہا کہ یہ تاثر واضح ہورہا ہے کہ یہ وہ شہباز شریف نہیں ہیں جو پنجاب میں اپنے بڑے بھائی کی زیر نگرانی کام کیا کرتے تھے اور پھرتیاں دکھایا کرتے تھے۔ ان کی پاور میں کمی ہوئی؟ ای سی سی، آئی جی سندھ اور ارسا چیئرمین کی تقرری سمیت 3 فیصلے بدلنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے کوئی ایک واقعہ بتائیں جس سے ثابت کو کہ وہ ایک مضبوط وزیر اعظم ہیں۔ ان کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ یہ بٹھائے گئے ہیں، یہ بیساکھیوں کی مدد سے بیٹھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں