توہین عدالت کیس: سرٹیفائیڈ فارمز 45 اور 49 جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

 توہین عدالت کیس: سرٹیفائیڈ فارمز 45 اور 49 جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا سرٹیفائیڈ فارمز 45 اور 49 جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز  جاری کر دیے۔

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےالیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفائیڈ فارمز 45 اور 49 جاری نہ کرنے پر خلاف توہین عدالت کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار شعیب شاہین اور سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں کو یکجا کر دیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں پر ایک ہی حکم جاری کرتے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے  ریمارکس  دیے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد سرٹیفائیڈ فارمز حاصل کرنا آپ کا قانونی حق ہے، فارم 45 ہو یا فارم 49، جاری تو الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں آج ہو یا دس دن بعد۔


بعد ازاں عدالت نے شعیب شاہین اور سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں