البرٹا: کینیڈا کی 80 سالہ خاتون نے تقریباً چھ دہائیوں تک مسلسل خون دے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوزفائن مشالک نے 1965 میں پہلی بار خون کا عطیہ دیا تھا جب وہ محض 22 سال کی تھٰیں ، اب تک وہ کل 203 خون کے یونٹ (ایک یونٹ اندازاً آدھا لیٹر کے برابر ہوتا ہے) عطیہ کر چکی ہیں۔
اس حوالے سے جوزفائن مشالک کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نے ان کو خون عطیہ کرنے کے متعلق بتایا تھا۔ تبھ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ خون عطیہ کریں گیں تاکہ وہ خدمت خلق میں حصہ لے سکیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ ان کے عطیہ کئے گئے خون سے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے ۔