حج درخواستوں کی وصولی اتوار کے روز بھی جاری

03:14 PM, 26 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :حج درخواستوں کی وصولی اتوار کے روز  بھی جاری ہے۔ اب تک سرکاری حج سیکم کے تحت31 ہزار 81 عازمین مختلف  بینکس درخواستیں جمع کرواچکے ہیں  ۔

ذرائع کے مطابق  سپانسر شپ حج سیکم کے تحت 2 ہزار چار سو 95 افراد  حج کا ٹکٹ خرید چکے ہیں جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی حجاز مقدس جائیں گے۔ 

 وزارت مذہبی امور کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عازمین کو سہولت دینے کے لئے ہفتہ اور اتوار کو مخصوص برانچز  کی حج درخواستیں وصول کرنے کے لئے چھٹی منسوخ کی  ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سرکلر وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جاری کیا ہے ،سرکلر کا مقصد حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 16مارچ کو شروع ہوئی جو 31 مارچ تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ تمام بنکوں کی مخصوص برانچیں آج اتوار  کے روز بھی  درخواستں وصول کررہی ہیں ۔ 

مزیدخبریں