حکومت کا عوام کو مٖفت آٹا فراہم کرنے کا مشن،وزیراعظم نے بہاولپور میں آٹا سینٹرز کا دورہ کیا

03:03 PM, 26 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا مشن کو پورا کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف  نے  بہاولپور کا ایک روزہ دورہ کیا ۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بہاورپور کے موقع پر وفاقی وزیر مریم اورنگ زیب بھی  ان کے ہمراہ ہیں ، وزیر اعظم نے  ڈرنگ اسٹیڈیم اور عباسیہ ہائی اسکول میں قائم مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ  کیا   اور  شہریوں کو مفت آٹے کی تقسیم کا جائزہ   لیا۔ شہبازشریف نے  شہریو ں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عوام سے شکایات سنیں اور انتظامیہ کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں ۔

  وزیر اعظم کا کہنا تھا کو شہری آٹے کاایک تھیلا لے چکے ہیں انہیں آئیندہ دوتھیلے دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق   و زیر اعظم  بہاولپور کے  مفت آٹا سینٹرز کا دورہ کر نے کے بعد  بہاولنگر روانہ ہوگئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں