کوئٹہ: مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔
تفٖصیلات کے مطابق حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے اپنے چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا۔ کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔حسان نیازی کو تحویل میں لینے کیلئے لاہور پولیس کوئٹہ پہنچ گئی،
اس سے قبل حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا۔