عمران خان عدالت میں جواب دینے کی بجائےاپنی ٹانگ توڑ لیتے ہیں، مریم اورنگزیب

01:16 PM, 26 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالت میں جواب دینے کی بجائے اپنی ٹانگ توڑ  کر بزرگ شخص بن جاتے ہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم ا ورنگزیب  کا  نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایک شخص کا کہنا ہے میں کسی سے نہیں ڈرتا، لوگوں کو کہتا ہے کہ خوف کے بت توڑ دو اور خودبلٹ پروف بنکرمیں بیٹھ کربات کرتاہے ،عمران خان کی پٹاری میں آخری  جھوٹ پڑاہےکہ میری جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے پہلے عالمی سازش کا بیانیہ بنایا،عمران خان کا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں،ان کا صرف نفسیاتی مسئلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا  عمران خان نے آئین و قانون کو توڑنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے، اس بات پر حیران ہوں وہ کیسے لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانی پر یقین کرلیتے ہیں، کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا ، عمران خان کی منافقت،جھوٹ،فراڈ،دھوکے بازی ایکسپوز ہونےسےبچنے کیلئےہے، عمران خان نے پہلے عالمی سازش کا راگ الاپا پھر اس کی یہ سازش شہبازشریف سے نوازشریف اور محسن نقوی تک پہنچ گئی۔

 وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کا سائفر کا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا لانگ مارچ کروں گا، لانگ مارچ کے بعد کہا جیل بھرو تحریک چلاؤں گا،اب کہتا ہےالیکشن کرانا چاہتا ہوں،عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں عدالتی کٹہرے میں  جواب دینےسے بچ جائیں۔ 
عمران خان پر جب کوئی کڑا وقت آتا ہے تو وہ نئی کہانی گھڑ لیتے ہیں۔

  ان کا مزید کہنا تھا کہ  زمان پارک  میں  عمران خان کی کی رہائش گاہ سے بم اورپٹرول بم بھی نکلے، عمران خان کیلئے عدالت جانا مشکل ہے  لیکن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان آئین چاہتے تھے تو پھر اسمبلیاں کس لئے توڑیں؟عمران خان نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا کہ گورنرزکو ٹھیک کردوں گا، عمران خان بتائیں وہ گورنرز کو کیسے ٹھیک کریں گے؟ 

وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے تنقید کے  وار کرتے ہوئے کہا کہ کیا  عمران خان  انڈے،کٹے اور لنگر خانے سے معیشت ٹھیک کریں گے؟ ، معیشت بہتر کرنے کا 10 نکاتی ایجنڈا انڈے کٹے نہیں بلکہ سی پیک   ہے،عمران خان کا کہنا ہے ڈیٹا بیس بناؤں گا جس سے غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی لیکن ان کے  ڈیٹابیس   سے  صرف پنکی پیرنی،فرح گوگی کو سبسڈی ملےگی،انہوں نے کہا  صحت کارڈ پروگرام 2014میں نوازشریف نے شروع کیا تھا، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اس کا نام انصاف صحت کارڈ رکھ دیا۔

 نوازشریف نے اپنےدور حکومت میں نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام شروع کیا تھا، جبکہ  عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں  دینے کا وعدہ کیا  مگر 4 سال میں ایک کروڑ لوگ بیروزگار ہوئے ،   نوازشریف  کے دور حکومت میں  مہنگائی کی شرح 3.7فیصد  تھی انہوں نے 16فیصد کردی ۔

مزیدخبریں