اسلام آباد :سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکامت نے مینار پاکستان کاجلسہ ناکام کرنےکےلیےتھریٹ الرٹ جاری کیا،ان کو عمران خان کی مقبولیت سے خطرہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انگریز نے انیس سو چالیس میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی لیکن موجودہ حکومت کے ایجنٹوں نےنہ صرف کینٹینرلگائےبلکہ سارےراستےسیل کردئیے۔ اسکےباوجود میلوں سفرکرکےلوگ جلسہ گاہ پہنچے ۔مینار پاکستان کاجلسہ ناکام کرنےکےلیےتھریٹ الرٹ جاری کیا۔انٹرنیٹ بندکیااورگرفتاریاں کیں یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدی ہیں باقی سب بہانے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سےنہیں۔ ملک کاخزانہ لوٹ کرملک سےباہرلےکرجانےوالوں کےخلاف ہے۔شدید معاشی بحران دروازےپرآگیاہےجویہ سوچ رہےہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گےوہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لےکرجارہےہیں۔