لاہور :نگران ٰ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جتوئی میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر پر خاتون کی ہلاکت کا سخت نوٹس لے لیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے جتوئی میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر پر خاتون کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اورڈی پی او کوفوری طورپر عہدوں سے ہٹا دیا ۔
خیال رہے کہ خاتون سستے آٹے کے حصول کیلئے آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر میں شدید بدنظمی اور بھگڈرکے دوران جان کی بازی ہار گئی تھی ۔