لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ طے کرچکی ہے مجھے اقتدار میں نہیں آنے دینا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا رات گئے رات گئے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت شکست سے خوفزدہ ہے اور سٹیبلشمنٹ طے کرچکی ہے کہ مجھے اقتدار میں نہیں آنے دینا۔ اس لئے انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
عمران خان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ فیل کرنے کیلئے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔پی ٹی آئی کے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتا ر کیا گیا انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت پاکستان کو دلدل میں پھنسایا،جرائم پیشہ افراد کو مسلط کیا گیا۔اس وقت ملک میں جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کا قانون ہے۔کفر کا نظام چل سکتا ہے ، عوام کا جنون طاقت سے نہیں روکا جاسکتا ۔کمزور کو طاقتور کیخلاف انصاف دینے والا معاشرہ ہی ترقی کرتا ہے ۔جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو ،وہاں صرف تباہی ہوتی ہے ۔