اسلام آباد :پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا۔سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا،رجسٹرار آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کا شیڈول منسوخ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔