ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا ، محمکہ موسمیات

09:33 AM, 26 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کامکہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔ اسلام آباد میں   موسم خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت صو بے کےبیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 15، قلات میں13 ، نوکنڈی میں25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کاتناسب 53 فی صد ہے۔
 
 

مزیدخبریں